ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / میڈیا نے چچا بھتیجے کو لڑوا دیا،شیوپال یادوسے ’’صلح‘ کے بعداکھلیش یادوکابیان

میڈیا نے چچا بھتیجے کو لڑوا دیا،شیوپال یادوسے ’’صلح‘ کے بعداکھلیش یادوکابیان

Sat, 20 Aug 2016 22:54:22    S.O. News Service

لکھنو20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو لکھنؤ میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ صحافی بھائی ہم چچا بھتیجے کے درمیان جھگڑا کروانے پر تلے ہیں اس لئے ہم کو مخالفین کے ساتھ ساتھ اب میڈیا کے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔دراصل لکھنؤ میں ایک پروگرام میں ایک اسٹیج پرسی ایم اکھلیش اورشیوپال یادونظرآئے۔اس دوران اکھلیش نے کہاکہ میں کچھ صحافیوں کو جانتا ہوں وہ میرے سامنے میرے کاموں کی بڑائی کرتے ہیں اور چچا کے سامنے ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔اکھلیش نے کہا کہ چچا بھتیجے کے جھگڑے کی اہم وجہ میڈیا ہے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اتر پردیش کے ہر گاؤں میں بجلی پہنچانے کا کام کرے گی اکتوبر میں ریاست میں بجلی کے میدان میں ایک بڑی تبدیلی ہونے والی ہے۔اکھلیش نے کہا کہ ہم یوپی میں 4جگہ میٹرو چلانے کا کام کر رہے ہیں۔


Share: